مغربی بنگال(بی بی سی) ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال کے ویربھوم ضلع میں دو ٹرینوں کے ٹکراجانے سے کم از کم پچاس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
واشنگٹن (ايجنسياں)امریکی فوج میں خودکشیوں کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور پچھلے مہینے سب سے زیادہ32 فوجیوں نے خودکشی کی ۔
دبئی (العربیہ)نیویارک کے ٹائم اسکوائر میں کار بم حملے کی ناکام کوشش کرنے والے پاکستانی نژاد امریکی شہری فیصل شہزاد کی ایک ویڈیو ٹیپ منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ افغانستان میں امریکا کی مسلط کردہ جنگ کے ردعمل میں خودکش حملہ کرنے جا رہے تھے۔
کنشاسا (خبررساں ادارے) کانگو میں آئل ٹینکر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد دو سو پچاس سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں.
سری نگر(ايجنسياں) ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے بھارت سے مطا لبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ فسادات کے دوران ہلاک ہو نے والے 11 شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کروائے ۔
سری نگر (بی بی سی اردو) بھارتی کشمیر میں مظاہرین پر پولیس فائرنگ سے مزید تین بچوں کی ہلاکت کےبعد صورتحال انہتائی کشیدہ ہوگئی ہے، بیشر اضلاع میں کرفیو نافذ ہے۔
واشنگٹن(العربیہ۔نیٹ) امریکا کے مسلم فقہاء کی اسمبلی نے ایک فتویٰ جاری کیا ہےجس میں مسلم ممالک میں موجودغیرملکی فوجیوں کوکسی مسلمان کی جانب سے ذاتی یا کاروباری سطح پرامداددینے یا اس کی پیش کش کی ممانعت کردی گئی ہے۔
نیویارک (بى بى سى اردو) امریکہ میں حکام کا کہنا ہے کہ دس افراد کو مبینہ طور پر روس کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
واشنگٹن (اے ایف پی +رائٹرز) امریکی سی آئی اے چیف لیون پنیٹا نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ہی موجود ہیں۔ ڈرون حملے پاکستان نہیں امریکہ کے تحفظ کیلئے کئے جا رہے ہیں۔
لندن ( اے ایف پی) افغانستان میں نیٹو افواج کے سابق سربراہ اور برطانوی افواج کے موجودہ سربراہ جنرل ڈیوڈ رچرڈز نے کہا ہے کہ سیاسی اور فوجی سربراہوں کو افغانستان میں طالبان سے جلد مذاکرات کرنے چاہئے ، افغانستان سے انخلا کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔