چلی: سیف الرحمن کو فرد جرم عائد کرنے کے بعد رہا کردیا گیا

چلی: سیف الرحمن کو فرد جرم عائد کرنے کے بعد رہا کردیا گیا
saifurrahmanسانتیاگو (اے ایف پی) چلی میں دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار پاکستانی سیف الرحمن کو فرد جرم عائد کئے جانے کے بعد رہا کر دیا گیا تاہم وہ چلی نہیں چھوڑ سکے گا اور ہر 2 ہفتے بعد جج کے سامنے پیشی دینا ہوگی۔

اتوارکو پولیس حکام نے بتایا کہ سیف الرحمن پر دھماکا خیز مواد رکھنے پر فرد جرم عائد کی گئی تاہم اس پر لگائے گئے الزامات کا تعلق انسداد دہشت گردی ایکٹ سے نہیں ہے جس پر اسے رہا کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق پاکستانی شہری سیف الرحمن کی رہائی کے بعد اس سے تفتیش کا سلسلہ جاری رہے گا اور اسے کسی بھی وقت طلب کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ چلی میں سیف الرحمن کو امریکی سفارتخانے میں ویزا کے حصول کیلئے آنے پر ہاتھوں اور کپڑوں پر دھماکا خیز مواد کی موجودگی پر سیکورٹی چیک پوسٹ سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں