بھارت:مغربی بنگال میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ،71ہلاک،200زخمی

بھارت:مغربی بنگال میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ،71ہلاک،200زخمی
india-train-crashنئی دہلی(ایجنسیاں) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے تباہ کر دیا گیا جس سے گنشواری ایکسپریس سے مال بردار ریل ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں 71افراد ہلاک اور 200سے زائد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے کیونکہ اب بھی بہت سارے لوگ بوگیوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں،ماؤ باغی کے ایک گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریلوے حکام کے مطابق جمعہ کومغربی بنگال میں سردیھا ریلوے اسٹیشن کے قریب کولکتہ سے آنے والی گنشواری ایکسپریس ایک زور دار دھماکے کے بعد پٹری سے اتْر گئی جس کے بعد مخالف سمت سے آنے والی ایک مال بردار ریل گاڑی نے اْسے ٹکر مار دی ۔جس کے نتیجے میں 71افراد ہلاک اور 200سے زائد زخمی ہو گئے۔ حادثہ جھاڑ گرام نامی علاقے میں پیش آیا جوماوٴ نواز باغیوں کا مضبوط گڑھ مانا جاتا ہے۔ دھماکے کے باعث مسافر ٹرین کے 13 ڈبے پٹری سے اْتر گئے ۔حادثہ بھارتی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے پیش آیاجب زیادہ تر مسافر سورہے تھے ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایمبو لینسز،فائر بریگیڈز کی گاڑیاں ، امدادی ٹیمیں اور ڈاکٹرز اور طبی عملے کے افرادجائے وقوعہ پر پہنچ گئے اورامدادی سر گرمیاں شروع کر دیں ۔ امدادی ٹیموں نے ٹرینوں کے تباہ شدہ ملبے کو کاٹ کر زخمیوں اور لاشوں کو نکال کر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
زخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی ابتدائی طبی امداد دے کر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں وزیر ریلوے ممتابرنیرجی جائے وقوعہ کا دورہ کیا انہوں نے متاثرین کے لئے امداد کا بھی اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ ٹرین زوردار دھماکے کی وجہ سے پٹری سے اتر گئی۔بھارتی حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ حادثہ تخریب کاری کا نتیجہ ہو سکتا ہے تاہم حادثے کی ذمہ داری ماوٴ نواز باغیوں پر ڈالنا ابھی قبل از وقت ہو گا۔ ماوٴ باغیوں نے حالیہ مہینوں میں اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے اور یہ کارروائیاں ملک کی 28 میں سے 20 ریاستوں تک پھیل چکی ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں