نیوجرسی : بم کی اطلاع پر طیارے کو خالی کرا لیا گیا‘ مسلمان مسافر گرفتار

نیوجرسی : بم کی اطلاع پر طیارے کو خالی کرا لیا گیا‘ مسلمان مسافر گرفتار
new-jersey-airportنیوجرسی (آن لائن) نیوجرسی سے لندن جانے والی ورجن ایٹلانٹک کی پرواز کو بم کی اطلاع کے بعد ٹرمینل پر روک لیا گیا۔ طیارے میں پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف بھی موجود تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک شخص نے ون وے ٹکٹ خریدا تھا اور اس کا تعلق مشرق وسطیٰ سے بتایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم حتمی طور پر اس کا پتہ نہیں چل سکا کہ اس کا تعلق کس ملک سے ہے۔
امریکی سکیورٹی ذرائع کے مطابق خدشہ ہے کہ اسی شخص نے طیارے میں بم رکھا ہو۔ واقعہ کے بعد طیارے کو خالی کرا لیا گیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نیوجرسی ائیر پورٹ کو گھیرے میں لے لیا۔ حکام کے مطابق سراغ رساں کتوں اور دیگر آلات کی مدد سے طیارے کو چیک کرنے کے بعد کلیئر قرار دےدیا گیا۔
حکام کے مطابق اس فلائٹ میں پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف بھی موجود تھے تاہم سکیورٹی حکام نے انہیں باحفاظت طیارے سے اتار لیا جس کے بعد سابق صدر ہوٹل واپس چلے گئے سکیورٹی حکام نے اس حوالے سے ایک مسلمان شخص کو گرفتار کیا ہے جس کا تعلق مشرق وسطیٰ سے ہے اس پر الزام عائد کیا جارہا ہے کہ اس شخص نے فیصل شہزاد کی طرح کیش کے طور پر ٹکٹ خریدا اور وہ بھی ون سائیڈ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ ائر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی یہ نہیں بتا سکتے کہ طیارے کو سابق صدر پرویز مشرف یا کسی اور وجہ سے روکا گیا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں