کوئٹہ (سنی آن لائن) ایران کی سنی برادری کے ممتاز عالم مولانا محی الدین بلوچستانی پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جمعہ انتیس مئی دوہزار بیس کو انتقال کرگئے، اناللہ و انا الیہ راجعون۔
سنی آن لائن کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، مرحوم مولانا محی الدین بلوچستانی (ایجباڑی)کو دل کی بیماری سے شکایت تھی۔
مولانا محی الدین نے رحیم یارخان کے علما سے استفادہ کے بعد اپنے وطن ایران واپس آئے جہاں جامعہ دارالعلوم زاہدان کے بانی مولانا عبدالعزیزؒ کے مشورے پر آپ صوبہ خراسان کے علاقہ صالح آباد چلے گئے اور ایک بڑے دینی مدرسے کی بنیاد ڈالی۔
برسوں تک بدعات و خرافات کی بیخ کنی اور کلمہ حق بلند کرنے کے جرم میں آپ کو کئی سال جیل بھیج دیا گیا۔ بعد ازآں انہیں اصفہان کے قریب ایک چھوٹے شہر میں جلاوطن کیا گیا۔ مولانا محی الدین نے جلاوطنی میں بھی قرآن کی تعلیمات بیان کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔
مولانا محی الدین کو ہرگز اپنے موقف سے دستبردار ہونا گوارا نہیں تھا، چنانچہ جب جلاوطنی کی سزا ختم ہونے کے بعد دوبارہ صالح آباد چلے گئے، سرکاری دباؤ کی وجہ سے آپ کو واپس زاہدان بھیج دیا گیا۔ جب افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہوئی آپ نے افغانستان کا رخ کیا اور دوہزار ایک تک وہیں رہے۔ طالبان کی پسپائی کے بعد مولانا محی الدین نے ہمیشہ کے لیے پاکستان ہجرت کی اور آخری دم تک کوئٹہ میں رہائش اختیار کی۔
اس وقت صوبہ خراسان سمیت بعض دیگر علاقوں میں آپؒ کے تلامذہ دینی خدمات سرانجام دے رہیں۔
آپ کی رائے