تہران (سنی آن لائن) سومالی میں تین سال پہلے قزاقوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے چار بلوچ ماہی گیر رہا ہوکر تہران پہنچ چکے ہیں۔ کنارک اور نیکشہر اضلاع سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر جلد اپنے گھر پہنچ جائیں گے۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے صدر روحانی کی افطار پارٹی میں خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ذمہ داروں سے مطالبہ کیا سنی برادری کے اہم ترین مسائل ’امتیازی رویوں‘ اور ’نابرابری‘ حل کرکے چالیس سال کے بعد اہل سنت کے حقوق انہیں دلوائیں۔
زاہدان (سنی آن لائن) آزاد اسلامک یونیورسٹی کے شعبہ زاہدان کے ایک لیکچرر نے تمام حدوں کو پارکرتے ہوئے بلوچ قوم اور اہل سنت کے مذہبی شعائر کی توہین کی حرکت کی جس پر سکیورٹی فورسز نے احاطہ یونیورسٹی سے اسے گرفتار کیا۔ واقعہ کے خلاف بلوچ طلبا نے شدید احتجاج کرتے ہوئے گستاخی کرنے […]
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے عراقی انتخابات میں سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے والے ’السائرون‘ بلاک کے سربراہ مقتدی الصدر کو خط لکھتے ہوئے نفاذ عدل اور فرقہ واریت سے دور ایک جامع قومی حکومت بنانے پر زور دیا ہے۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ اٹھارہ مئی دوہزار اٹھارہ کے خطبہ جمعہ میں بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کو ’جرم عظیم‘ اور ایک ’تلخ یاد‘ قرار دیتے ہوئے مسلم حکام کو دعوت دی توسیع طلبی اور دیگر ملکوں میں مداخلت کے بجائے عالم اسلام کے اتحاد کے لیے محنت کریں۔
زاہدان (سنی آن لائن) تہران میں فرانسیسی سفارتخانے کے اعلی وفد نے جامع مسجد مکی کا دورہ کرتے ہوئے گزشتہ روز چھ مئی کو جامعہ دارالعلوم زاہدان کے صدر مولانا عبدالحمید اور بعض اساتذہ سے ملاقات کی۔
تہران (ایلنا+سنی آن لائن) ایرانی پارلیمنٹ میں سنی بلاک کے سربراہ ڈاکٹر رحیمی نے کہا ہے سنی برادری مذہبی آزادی چاہتی ہے اور تہران سمیت جہاں بھی سنی شہری رہتے ہیں، انہیں مسجد تعمیر کرنے کا حق ہے۔
زاہدان (سنی آن لائن) ایران کے سکیورٹی حکام نے ممتاز سنی رہ نما شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کو ایک غیرملکی دورے سے روک دیاہے۔ مولانا عبدالحمید قطر کی بلوچ برادری کی دعوت پر تہران سے دوحہ جارہے تھے۔
گرگان (سنی آن لائن) صوبہ گلستان کے ضلع آزادشہر میں انقلاب کے بعد پہلی بار ایک سنی شہری کو ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر مقرر کیاگیا ہے۔
مولانا محمدحسین گورگیج نے پولیس کے ہاتھوں بعض بلوچ نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل اور بلوچستان کے بلوچ قبائل کے درمیان اسلحہ بانٹنے پر سخت تنقید کی۔