مہاباد (سنی آن لائن) ایران کے مغربی شہر مہاباد سے تعلق رکھنے ممتاز پروفیسر، محقق اور قرآن پاک کے معروف مترجم و مفسر ڈاکٹر مصطفی خرم دل انتقال کرگئے ۔ انا اللہ و انا الیہ راجعون
ڈاکٹر خرم دل اتوار چوبیس مئی کو عید الفطر کے دن اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ ان کی عمر 84 برس تھی ۔
مرحوم ڈاکٹر تہران یونیورسٹی کے فاضل اور کردستان یونیورسٹی کے سابق صدر اور فیکلٹی ممبر تھے ۔ ایران میں آپ کو تفسیر نور کی وجہ سے شہرت حاصل ہے جو فارسی زبان میں ہے ۔
مرحوم نے فی ظلال القرآن نامی تفسیر کو بھی عربی سے فارسی میں ترجمہ کیا ہے جو سترہ جلدوں میں ہے ۔ آپ نے فارسی اور کردی زبانوں کے اصول کے بارے میں بھی کتابیں لکھی ہیں ۔
ملک کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے ڈاکٹر خرم دل کے وفات پر افسوس اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
زاہدان کے مولانا عبدالحمید نے تعزیتی پیغام شاءع کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کی ۔ انہوں نے تفسیر نور کو ان کے باقیات الصالحات اعمال میں شمار کیا ۔
آپ کی رائے