ٹائمزاسکوائرپرحملے کےالزام میں پاکستانی نژاد امریکی شہری گرفتار

ٹائمزاسکوائرپرحملے کےالزام میں پاکستانی نژاد امریکی شہری گرفتار
times_square_wideنیویارک (اردو ٹائمز) ٹائمز اسکوائر پرحملے کی کوشش کے الزام میں پاکستانی نژاد امریکی شہری شاہد فیصل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق شاہد فیصل کو نیویارک کےجزیرے لانگ آئی لینڈ سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری نیو یارک پولیس اور ایف بی آئی کی مشترکہ کارروائی کے دوران عمل میں آئی ۔ گرفتار شخص کا تعلق امریکی ریاست کنیکٹی کٹ سے ہے ۔ واقعے کے فوری بعد نیویارک ٹائمز اسکوائرپر حملے کی کوشش کی پاکستانی طالبان کی جانب سے ذمہ داری قبول کی گئی تھی تاہم اس وقت امریکی حکام نے اس دعوے کو غلط قراردیا تھا ۔ رپورٹ کے مطابق ناکام دھماکے کے بعد امریکی سیکورٹی فورس نے ویڈیو فوٹیج میں نظر آنے والی سرخ شرٹ پہنے شخص کی تلاش شروع کردی تھی ۔ ذرائع کے مطابق گاڑی خریدت وقت بھی کوئی کاغذی کارروائی نہیں کی گئی ۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں