دوہا (جنگ نیوز) ڈارفر کے سب سے طاقتور باغی گروپ اور حکومت کے درمیان امن مذاکرات ناکام ہو گئے۔
باغی گروپ نے الزام عائد کیا ہے کہ امن مذاکرات کے باوجود حکومت نے سوڈان کے مغربی علاقے میں نیا فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے۔باغی گروپ جسٹس اینڈ ایکویٹی موومنٹ نے گزشتہ ماہ حکومت کے ساتھ سیز فائر کے معاہدے پر دستخط کر دیئے تھے اور معاملے کا سیاسی حل نکالنے کی غرض سے حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع تھے۔سوموار کو قطر کے دارالحکومت دوہا میں باغی گروپ نے بتایا کہ سوڈان کے مغربی علاقے میں حکومت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر بطور احتجاج مذاکرات کا عمل جاری رکھنا نہیں چاہتا۔تاہم انہوں نے کہا کہ ہم نے مذاکرات کیلئے دروازے مکمل طور پر بند نہیں کئے۔انہون نے کہا کہ باغی گروپ مذاکرات کار دوہا میں ہی قیام کریں گے۔
آپ کی رائے