ممبئی حملے کیس:اجمل قصاب کو4 بار سزائے موت اور6 مترتبہ عمر قید کی سزا

ممبئی حملے کیس:اجمل قصاب کو4 بار سزائے موت اور6 مترتبہ عمر قید کی سزا
ajmal-kasabممبئی (ایجنسیاں) بھارتی عدالت نے ممبئی حملوں کے واحد زندہ بچ جانے والے مرکزی ملزم اجمل قصاب کو 4 بار سزائے موت اور 6 بار عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ایم ایل تہلیانی نے قتل ، بھارت کیخلاف جنگ چھیڑنے، ناجائز اسلحہ رکھنے اور دہشت گردی پھیلانے کے جرم میں اجمل قصاب کو مرکزی مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت دینے کا حکم دیا۔ جبکہ دوسری جانب بھارتی وزیر داخلہ پی کے چدم برم نے کہا کہ ممبئی حملوں کے کیس میں 2 ملزمان کی رہائی کیخلاف عدالت میں اپیل کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فیصلہ سننے کے بعد اجمل قصاب کانپ رہا تھا اور وہ زارو قطار رو نے لگا جس پر پولیس اسے پانی پلانے عدالت سے باہر لے گئی۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے بھارتی عدالت کے فیصلے کی تعریف کی۔ واضح رہے کہ ممبئی حملوں میں معاونت کرنیوالے بھارتی شہریوں فہیم انصاری اور صباح الدین کو بری کیا جاچکا ہے تاہم عدالت نے ممبئی حملوں کے مرکزی ملزم اجمل قصاب کو سزائے موت دینے کا حکم دیا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں