موغادیشو (جنگ نیوز) نائیجیریا کے صدر عمر موسیٰ یارادُووا انتقال کرگئے۔ان کے انتقال پر ملک بھر سات روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نائیجیریا کے صدرکا انتقال برطانوی وقت کے مطابق گزشتہ رات ساڑھے آٹھ سے ساڑھے نو بجے کے درمیان ہوا۔ اُن کی تدفین آج اُن کی آبائی ریاست کَٹسِینا میں کی جائے گی۔58 سالہ یارآدووا ملک کے تیرہویں سربراہ کی حیثیت سے 29 مئی 2007 کو برسرِاقتدار آئے ۔عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے بعد وہ گزشتہ برس نومبرمیں علاج کی غرض سے جدہ روانہ ہوئے ۔تین ماہ بعد اپنی واپسی پر وہ اقتدار سے دستبردار ہوگئے اورحکومت کی باگ ڈور نائب صدر گڈلک جوناتھن کے ہاتھ آگئی۔
آپ کی رائے