پاکستانی وزیراعظم کی سردار عطاء اللہ مینگل سے ملاقات، تمام بلوچ رہنماؤں کے نام ای سی ایل سے خارج

پاکستانی وزیراعظم کی سردار عطاء اللہ مینگل سے ملاقات، تمام بلوچ رہنماؤں کے نام ای سی ایل سے خارج
mengal-gilaniکراچی (خبررساں ادارے) پاکستانی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ہفتے کے روز بلوچ قوم پرست رہنماء عطاء الله مینگل کے گھر پہنچ گئے۔ انہوں نے ناراض بلوچ رہنماؤں کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے قوم پرست بلوچ لیڈروں کے نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا بھی اعلان کیا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جو بلوچ پہاڑیوں پر چڑھے ہوئے ہیں وہ واپس آجائیں حکومت ان سے مذاکرات کرنے کو تیار ہے۔ ملاقات کے دوران قائم مقام گورنر سندھ نثار احمد کھوڑو‘ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور غنی تالپور بھی موجود تھے۔
اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے بلوچ قوم پرست سردار عطا الله مینگل سے ایک گھنٹے تک ملاقات کی اور بلوچستان کے مسائل سے آگاہی لی اور انہیں یہ گزارش کی کہ آپ آغاز حقوق بلوچستان پیکج پر ناراض بلوچ رہنماؤں کو منانے کے لئے کردار ادا کریں۔
حکومت بلوچ سرداروں سے کی گئی زیادتیوں کے ازالے کیلئے تیار ہے۔ جس پر سردار عطا الله مینگل نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو کہا کہ حکومت پہلے وعدے کے مطابق بلوچ سرداروں کے نام ای سی ایل سے خارج کرے اور بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے وہاں کے رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جائے، جس کے بعد دوستوں سے مشورہ کرکے آپ کو بتائیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت قوم پرست بلوچ رہنماؤں کے نام ای سی ایل سے نکال دے گی۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی عوام کے تحفظات دور کرے گی اور ناراض بلوچ رہنماؤں کو بلا کر انہیں قومی دھارے میں شامل کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو بلوچستان کے مسائل کا احساس ہے اور حقیقی طور پر موجودہ حکومت ماضی میں بلوچستان سے کی جانے والی زیادتیوں کا ازالہ چاہتی ہے اس لئے بلوچ سردار حکومت سے تعاون کریں اور حکومت ناراض بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات کرنے کے لئے بھی تیار ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں