برطانیہ: حکمران جماعت کو شکست،حکومت بنانے کیلئے سیاسی جوڑ توڑ شروع

برطانیہ: حکمران جماعت کو شکست،حکومت بنانے کیلئے سیاسی جوڑ توڑ شروع
brown2لندن (جنگ نیوز / ایجنسیاں) برطانوی انتخابات میں اپوزیشن کنزرویٹو پارٹی نے حکمران لیبر پارٹی کو شکست دے کر برتری حاصل کر لی ہے۔ تاہم کوئی بھی پارٹی واضح اکثریت حاصل نہیں کر سکی جس کے بعد حکومت بنانے کیلئے دونوں بڑی جماعتوں نے سیاسی جوڑ توڑ شروع کردی ہے جبکہ لبرل ڈیموکریٹس کے سربراہ نک کلیگ ”کنگ میکر“ بن گئے ہیں۔

نتائج کے مطابق کنزرویٹو پارٹی نے 306 حکمران جماعت لیبر پارٹی نے 258 اور لبرل ڈیموکریٹس نے 57 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی جبکہ27 حلقوں میں دیگر امیدوار کامیاب ہوئے۔ حکومت بنانے کیلئے 650 نشستوں کے ایوان میں 326 نشستیں حاصل کرنا ضروری ہے اور انتخابی نتائج نے معلق پارلیمنٹ وجود میں آنے کے اندازوں کی تصدیق کر دی ہے۔ کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ ڈیوڈ کیمرون نے ابھی اپنی پارٹی کی فتح یا حکومت بنانے کا اعلان تو نہیں کیا لیکن یہ ضرور کہا کہ گورڈن براوٴن نے حکومت کرنے کا حق کھو چکے ہیں ۔ تاہم لبرل ڈیموکریٹس کے سربراہ نک کلیگ کا کہنا ہے کہ مخلوط حکومت بنانے کا پہلا موقع کنزرویٹوز کو ملنا چاہئے۔ وزیراعظم گورڈن براؤن نے کہا ہے کہ وہ نتائج تسلیم کرتے ہیں۔ حکومت سازی کیلئے اگر کنزرویٹوز اور لبرل ڈیموکریٹس میں اتفاق نہ ہو سکا تو پھر لیبر پارٹی لبرل ڈیموکریٹس سے بات چیت کریگی۔ وزیر اعظم گورڈن براوٴن بھی اپنی نشست برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گئے اور انھوں نے گزشتہ انتخاب کے مقابلے میں 5ہزار زیادہ ووٹ حاصل کئے۔ اسی ہی طرح کنزرویٹو پارٹی کے راہنما ڈیوڈکیمرون نے بھی اپنی نشست سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ انھیں 29 ہزار 9 سو 73 ووٹ ڈالے گئے جبکہ ان کے مد مقابل لیبر پارٹی کے امیدوار 7 ہزار 511 ووٹ حاصل کر سکے۔ شمالی آئرلینڈمیں ڈیمو کریٹک یونینسٹ پارٹی کے راہمنا پیٹر رابنسن اپنی نشست گنوا بیٹھے اور اسے اب تک کے نتائج کا بڑا ،اپ سیٹ‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ لندن کے علاقے ٹوٹنگ سے پاکستانی نژاد لیبر پارٹی کے امیدوار محمد صادق خان بھی اپنی نشست کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے۔ انھوں نے 22 ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار کو 19 ہزار سے زیادہ ووٹ نہیں مل سکے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں