کنشاسا (خبررساں ادارے) کانگو میں آئل ٹینکر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد دو سو پچاس سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں.
لاہور (بى بى سى اردو) مسلم لیگ (ن ) کے قائد نواز شریف نے حکومت پاکستان سے کہا ہے کہ وہ ملک میں امن اور سیاسی استحکام کی خاطر طالبان کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے۔
کراچی (جنگ نیوز) شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور فائرنگ کے واقعات میں پیپلزپارٹی اور کالعدم سپاہ صحابہ کے کارکن سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ شہید ملّت روڈ پر فائرنگ کرکے مسلح افراد نے ہندو پراپرٹی ڈیلر رمیش کمار اور اس کے ملازم کو ہلاک کر دیا۔
کوئٹہ(خبررساں ادارے) کوئٹہ میں تین لاپتہ بلوچ ڈاکڑوں کی عدم بازیابی کیخلاف ڈاکڑوں کااحتجاج تاحال جاری ہے جس کے باعث مریضوں کو علاج معالجے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ پی ایم اے کی جانب سے پانچ جولائی کو جنرل پارٹی کا جالس ہو گا جس میں ائیندہ کا لائحہ عمل طے کیا […]
کابل(ايجنسياں) افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں آنے والے دن بہت سخت ہوں گے ۔
سری نگر(ايجنسياں) ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے بھارت سے مطا لبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ فسادات کے دوران ہلاک ہو نے والے 11 شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کروائے ۔
كابل(ايجنسياں) افغانستان کے شہر قندوز میں طالبان کے امریکی امدادی ادارے کے دفتر پر حملے میں ایک غیرملکی ہلاک ہوگیاہے۔
تالش(اسلام ورلڈ نیوز)خطیب جامع مسجدمحمدی اورتالش کے دینی مدرسے کے مہتمم شیخ شافعی قریشی چھ ماہ کی قید کے بعد منگل29جون کو رہا ہوگئے۔
لاہور(ایجنسیاں) جمعرات کی شب لاہورکی معروف درگاہ، داتا گنج بخش میں ہونے والے دو خودکش بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے جبکہ 170 سے زائد زخمیوں میں ہسپتال ذرائع کے مطابق کم از کم 20 کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس +غزہ (اے ایف پی) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر حماس گروپ اسرائیلی فوجی گیلاد شالت کو رہا کر دے گا تو اس کے بدلے ایک ہزار فلسطینی قیدیوں کو چھوڑ دیں گے۔