اسرائیلی فوج نے شمالی اغوار کا گاؤں ملیامیٹ کر دیا

اسرائیلی فوج نے شمالی اغوار کا گاؤں ملیامیٹ کر دیا
palestine-takhribاغوار(مرکز اطلاعات فلسطین) اسرائیلی فوج کے ٹینکوں اور متعدد صہیونی فوجی گاڑیوں نے شمالی اغوار کے علاقے جفتلک کے ایک گاؤں ابوالعجاج  پر دھاوا بول کر پورا گاؤں منہدم کر دیا۔ کارروائی کا مقصد گاؤں کے قریب ’’متسواہ‘‘ یہودی بستی کو توسیع دینا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے آل دعیس خاندان سے تعلق رکھنے والے گاؤں کے باسیوں کی تیس سے زائد گھر مسمار کر دیے ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی ٹینکوں نے جفتلک گاؤں کے تمام گھروں پر چڑھائی کی۔ اس گاؤں کے چاروں اطراف پہلے ہی یہودی بستیاں ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد نے علی الصبح گاؤں کا چاروں اطراف سے گھیراؤ کر لیا اور علاقے کو فوجی علاقہ قرار دے کر گاؤں کے رہائشیوں سے فوری طور پر نکل جانے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر ابو العجاج کے کئی رہائشیوں کو گھروں کو منہدم کرنے کے حکمنامے بھی دیے گئے اور انہیں یہاں سے فوری ہجرت کی دھمکی دی گئی، خیال رہے کہ ایک ماہ قبل بھی انتہاء پسند یہودیوں نے اکثر اہل علاقہ کو گھروں کو چھوڑ دینے کی دھمکیاں دی تھیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں