حج پراوباما کے مسلمان ہونے کی دعا کی، دادی کا انکشاف

حج پراوباما کے مسلمان ہونے کی دعا کی، دادی کا انکشاف
obama31ریاض (اے پی پی) یا اللہ اوباما کو مسلمان بنا دے، یہ دعا امریکی صدر بارک اوباما کی دادی جن کا آبائی تعلق کینیا سے ہے، نے مکہ شریف میں حج کے موقع پرکی۔ اس بات کا انکشاف سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” الوطن “ نے کیا۔

حج کے بعد انٹرویو میں ساحرہ عمر نے کہا کہ وہ بارک اوباما کے سیاسی معاملات اور حکومتی ذمہ داریوں پر کوئی تبصرہ کرنا نہیں چاہتیں تاہم اتنا ضرور کہیں گی کہ انہوں نے حج کرنے کے دوران اللہ تعالیٰ سے بارک اوباما کے مسلمان بنا دیئے جانے کی دعا کی ہے۔
اخبار کے مطابق بارک اوباما کی دادی نے اوباما کے چچاسعیدحسین اوباما اور اپنے 4دیگر پوتوں کے ساتھ حج کیا۔ ساحرہ عمر اور ان کی فیملی سعودی حکومت کی مہمان تھیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں