بغداد/اربیل(ایجنسیاں) عراق کے متحارب سیاسی دھڑوں نے نئی حکومت کی تشکیل کے لیے شراکت اقتدار کے مجوزہ فارمولے پر تبادلہ خیال کیا ہے لیکن پہلے روز کرد، سنی اور شیعہ اتحادوں کے درمیان مذاکرات میں اہم عہدوں کی تقسیم پر کوئی اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔
كابل(ايجنسياں) افغانستان میں تعینات امریکی فوجی کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے سیکیورٹی کی ذمہ داریاں مقامی اداروں کو منتقل کرنے کا ٹائم ٹیبل تیار کرلیا جسے 19 نومبر کو پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ہونے والے نیٹو سربراہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔جبکہ نیٹو کے رکن ممالک نے اس ٹائم ٹیبل کی منظوری کا […]
کربلا(خبر ايجنسياں)عراق کے شہر کربلا میں ہونے کار بم دھماکے میں دس سے زائد زائرین ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ شہر کے جنوبی علاقے میں ہوا ہے۔
ابو ظہبی (خبررساں ادارے) یمن کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون القاعدہ کے خلاف ہماری کارروائی میں مدد دے رہے ہیں۔
صنعاء(جنگ نیوز) القاعدہ کے یمنی ونگ نے پارسل بم شکاگو بھجوانے کی ناکام کوشش اور دبئی میں امریکی کوریئر کمپنی کے کارگو طیارے کے کریش کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے امریکا کیخلاف مزید کارروائی کی دھمکی دی ہے۔
زاہدان(سنی آن لائن) جامع مسجد مکی کی تعمیرِنو ہمارے ہی عوام کے پیسوں سے ہورہی ہے، بعض عناصر فرقہ واریت کو ہوا دینے کیلیے ہم پر الزام لگاتے ہیں کہ یہ منصوبہ بعض عرب مسلم ممالک کے مالی تعاون سے آگے بڑھ رہاہے۔ یہ باتیں خطیب اہل سنت زاہدان مولانا عبدالحمید نے کہی۔
درہ آدم خیل(جنگ نیوز) نیم قبائلی علاقے درہ آدم خیل کے گاؤں اٹاری وال کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں50 افراد شہید اور 80 سے زائد زخمی ہوئے۔
میران شاہ(آن لائن) شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کی چند گھنٹوں میں 3 مختلف میزائل حملوں میں 5 ازبک باشندوں سمیت 15 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔
لندن(جنگ نیوز) برطانیہ میں ہزاروں غریب پاکستانی تارکین وطن کو نسلی تعصب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے؛ برطانوی بارڈر سیکورٹی ایجنسی کے حکام نے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔
دبئی(العربیہ.نیٹ) سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے خبردار کیا ہےکہ ملک بھر بالخصوص مکہ مکرمہ میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ ادھر غار حراء کی زیارت کو جانے والے تین عازمین حج آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔