’’شیعہ مذہبی تقریبات میں ہماری مقدسات کی توہین نہیں ہونی چاہیے‘‘

’’شیعہ مذہبی تقریبات میں ہماری مقدسات کی توہین نہیں ہونی چاہیے‘‘
molana-abdohameed-0ایران کے مشرقی شہر زاہدان کی جامع مسجد مکی میں ہزاروں فرزندان توحید سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے کہا تمام مذاہب ومسالک کے پیروکار اپنی مذہبی تقاریب اس انداز میں منعقد کرائیں کہ دیگر مسالک کی مقدسات کی توہین نہ ہو۔ خاص طور پر شیعہ حضرات اپنی دینی تقاریب سوچ سمجھ کر منعقد کریں اور اہل سنت کی مقدسات کی گستاخی سے گریز کریں۔

’’سنی آن لائن‘‘ کی رپورٹ کے مطابق خطیب اہل سنت زاہدان مولانا عبدالحمید نے اہل سنت اور اہل تشیع کو دو اہم مسلک قرار دیتے ہوئے کہا جس طرح ان دو مسلکوں کے درمیان بہت سارے مشترکات پائے جاتے ہیں اسی طرح بعض امور میں اختلاف رائے بھی ہے۔ جو مسائل اختلافی ہیں تو وہ متعلقہ مسلک والوں کے ساتھ خاص ہیں۔ ہمیں مشترکہ امور پر زور دینا چاہیے۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے بات آگے بڑھاتے ہوئے مزید کہا: جو مسائل اور تہوار کسی مسلک کے ساتھ خاص ہیں وہ انہی مسلک کے ماننے والوں کے لیے اہم ہیں دوسروں کے لیے نہیں۔ جیسا کہ اٹھارہ ذوالحجہ کو شیعہ برادری ’’عید غدیر خم‘‘ کے عنوان سے مناتے ہیں۔ میری نصیحت یہ ہے کہ جو تہوار مخصوص ہیں ان کا انعقاد اس طرح ہونا چاہیے کہ دیگر مسالک کے پیروکاروں کی دل آزاری نہ ہو۔
انہوں نے تاکید کی کہ ایسی مجلسوں اور جلوسوں میں صحابہ کرام اور ازواج مطہرات رضی اللہ عنہم کی شان میں گستاخی نہیں ہونی چاہیے، اہل سنت کی مقدس شخصیات کی عزت واحترام کا خیال رکھنا از حد ضروری ہے۔ ان کی شان میں بے حرمتی وگستاخی بہت سنگین جرم اور غلطی ہے۔ مسلمانوں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں