![oic-logo](images/stories/akhbar/oic-logo.jpg)
قومی اسمبلی کی اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا 17جنوری کو دبئی میں منعقدہ او آئی سی پارلیمانی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ اس کانفرنس کیلئے دو نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے جس میں مسلم دنیا میں ایٹمی توانائی کے پرامن مقاصد اور استعمال کا اہم معاملہ بھی شامل ہے۔
پارلیمانی ذرائع نے بتایا کہ کانفرنس کے سامنے اسلامی ملکوں میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک اور اس حوالے سے یورپی ملکوں میں ہونے والے بے بنیاد پروپیگنڈے کے ازالے کی حکمت عملی پر بات ہوگی۔
اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے ضمن میں آئینی اور قانونی پہلوؤں کی وضاحت کریں گی۔
اسپیکر لندن جارہی ہیں جہاں دولت مشترکہ کے 56 ملکوں کی اسپیکرز تنظیم کی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد کیا جارہا ہے۔

آپ کی رائے