غزہ، صہیونی فوج کی خونخوار جارحیت میں شہداء کی تعداد پانچ ہو گئی، 40 زخمی

غزہ، صہیونی فوج کی خونخوار جارحیت میں شہداء کی تعداد پانچ ہو گئی، 40 زخمی
gaza_shahid_newغزہ(مرکز اطلاعات فلسطین) فلسطینی شہر غزہ کی پٹی میں وزارت داخلہ نے جمعرات کے روز قابض اسرائیلی فوج کی تازہ جارحیت میں پانچ افراد کی شہادت اور 40 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے. قابض فوج نے جمعرات کو شہر میں مختلف اہداف کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ، جس سے بڑی مقدار میں مالی نقصان ہوا اور مکانات تباہ ہوئے ہیں.

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق شہر کے مشرق میں قابض فوج کے جنگی طیارے سے داغے گئے ایک میزائل کے نتیجے میں الشجاعیہ کے مقام پر ایک معمر فلسطینی شہید ہو گیا. قبل ازیں اسی علاقے میں داغے گئے میزائلوں سے 18 سالہ نوجوان مصعب الصوفی اور حماس کے ملٹری ونگ القسام بریگیڈ کے رکن محمد الھموم شہید ہوئے. الھموم کی عمر 25 سال  بتائی جاتی ہے. جارحیت میں ایک اور شخص بھی مارا گیا، جس کی شناخت نہیں کی جا سکی.
مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق رفح  شہر میں صہیونی  بمباری کے نتیجے میں کم ازکم 17 فلسطینی زخمی ہو گئے. زخمیوں میں الاقصی ٰٹی وی کا ایک  فوٹوگرافر اور البیادر اخبار کا ایک نامہ نگار بھی شامل ہیں.
ادھرغزہ میں نیو عبسان اور شہر کے وسط میں صہیونی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں کم ازکم  16 افراد زخمی ہوئے جبکہ سات افراد ایک تیسرے حملے میں  زخمی ہوئے. نیو عبسان میں قابض فوج نے ایک شہری کے تین منزلہ مکان پر میزائل داغا جس کے نتیجے میں مکان زمین بوس ہو گیا.

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں