غزہ پر صہیونی فوج کی بمباری جاری ،شہداء کی تعداد 18 ہو گئی

غزہ پر صہیونی فوج کی بمباری جاری ،شہداء کی تعداد 18 ہو گئی
gaza-shahidغزہ(مرکز اطلاعات فلسطین)فلسطینی شہر غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کی بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے. ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب قابض فوج نے شہر کے جنوب مشرق میں بمباری کی، جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور تین زخمی ہو گئے. گذشتہ تین روز سے جارحی وحشیانہ جارحیت میں اب تک  18 افراد شہید اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں.

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق رات گئے قابض فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کے جنوب مشرق میں الزیتون کے مقام پر ایک ٹیکسی اسٹینڈ پر میزائل داغا. جس کے نتیجے میں کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں. حملے میں ایک شہری موقع پر ہی شہید اور اس کے تین ساتھی شدید زخمی ہوئے .زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.
فلسطینی محکمہ داخلہ کےزیرانتظام ایمرجنسی طبی سروسز کے ترجمان ادھم ابوسلیمہ نے مرکز اطلاعات کو بتایا  کہ صہیونی فوج کی تازہ جارحیت میں ایک تیس سالہ نوجوان رائد زہیر البر شہید  اور متعدد دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں.
ادھر غزہ کے شمال میں بیت لاھیا میں  بھی صہیونی فوج کے توپخانے سے گولہ باری کی اطلاعات ہیں .
عینی شاہدین نے بیت لاھیا میں  العطاطرہ کے مقام سے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صہیونی فوج نے توپخانے سے شہر میں گولہ باری کی ہے جس میں متعدد افرا د کو معمولی زخم  آئے ہیں.
ادھر شمالی غزہ میں  اسرائیل کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے تین  میزائل حملے بھی کیے گئے ہیں تاہم یہ میزائل زرعی زمینوں میں گرے جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم فصلوں کو نقصان پہنچا ہے.

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں