تیونس کے وزیر اعظم حمادی جبالی ٹیکنوکریٹس پر مشتمل نئی کابینہ بنانے میں ناکامی کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کی ٹربیونل نے ملک کی بڑی اسلام پسند سیاسی جماعت اسلامی کے ایک اور رہنما عبدالقادر مُلا کو 1971 میں جنگ کے دوران انسانیت کے خلاف جنگی جرائم کا مرتکب پایا ہے اور انہیں عمر قید کی سزا دی ہے۔
لیبیا کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ بن غازی میں چار افراد کو عیسائیت کی تبلیغ کرنے کے الزام میں گرفتار کیاگیا ہے۔
بنگلہ دیش میں پولیس اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کے درمیان جاری جھڑپوں کا سلسلہ وسیع ہوگیا۔
مالی کی افواج اور مشتبہ اسلامی عسکریت پسندوں کے درمیان شمالی مالی کے شہر گاؤ کی گلیوں میں شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما کوعمرقید کی سزا کے خلاف اپوزیشن کی پرتشدد احتجاج کا سلسہ جاری ہے۔
میڈیا کی ایک بین الاقوامی تنظیم کا کہنا ہے کہ شمالی مالی میں فرانسیسی اور مالی فوج کی مدد سے اسلام پسندوں کے خلاف کارروائیوں کو میڈیا کی نظروں سے اوجھل رکھا گیا ہے۔ اور اس علاقے میں صحافیوں کی نقل و حمل کو بھی بہت محدود رکھا گیا ہے۔ بعض مقامی اور بین الاقوامی […]
صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں صدارتی محل کے قریب ایک خوکش بمبار نے منگل کے روز خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
امریکی انتظامیہ مالی میں مشتبہ شدت پسندوں کے خلاف لڑائی میں افریقی ملکوں کی فوج کو تربیت دینے کے لئے کانگریس سے بتیس ملین امریکی ڈالرز کی منظوری حاصل کر رہی ہے۔
مصرکےصدرڈاکٹر محمد مرسی نے خبردار کیاہے کہ مالی میں فرانس کی فوجی مداخلت کے باعث پیدا ہونےوالا تنازعہ عرب ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لےسکتا ہے۔