گستاخانہ فلم کیخلاف احتجاج جاری، سوڈان اور تیونس سے غیرضروری امریکی سفارتی عملہ واپس

گستاخانہ فلم کیخلاف احتجاج جاری، سوڈان اور تیونس سے غیرضروری امریکی سفارتی عملہ واپس

دبئی،ٹوکیو(اے ایف پی،رائٹرز) گستاخانہ فلم کے خلاف مسلم ممالک میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، مظاہروں کے پیش نظر تمام مسلم ممالک میں مغربی ملکوں کے سفارتخانوں کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
دوسری جانب امریکانے اپنے سفارتخانوں پر حملوں کے بعد سوڈان اورتیونس سے اپنے تمام غیرضروری سفارتی عملے کو واپس بلالیاہے جبکہ تیونس میں موجود تمام امریکی شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیاگیاہے۔
ادھر جرمنی نے ملعون امریکی پادری ٹیری جونز کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔
جبکہ نائجیریا میں مظاہرین نے چرچ پر حملہ کرکے تباہ کردیا۔
اتوار کو افغانستان کے دارالحکومت کابل، ترکی کے شہر انقرہ، مقبوضہ بیت المقدس اور دیگر ممالک میں بھی سیکڑوں افراد نے گستاخانہ فلم کیخلاف سخت احتجاج کیا اور امریکا مخالف نعرے لگائے۔
دریں اثناء ایران کی پاسداران انقلاب فورس کے سربراہ جنرل محمدعلی جعفری نے امریکی سفارتخانوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سفارتکاروں کو قتل کرنے کا کوئی جواز نہیں جبکہ لیبیائی حکام کا کہناہے کہ امریکی قونصل خانے پر حملے کے الزام میں گرفتارافرادکی تعداد 50 ہوگئی ہے، ان میں کچھ کا تعلق افریقی ملک مالی اور الجزائر سے ہے ۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں