ایران: دارالعلوم زاہدان کے استاد کی رہائی

ایران: دارالعلوم زاہدان کے استاد کی رہائی

زاہدان(سنی آن لائن) دارالعلوم زاہدان کے استاد مولوی حبیب اللہ مرجانی آٹھ ماہ سے زائد عرصہ حکومتی قید میں رہنے کے بعد کل بروز پیر 9 جنوری2012ء کو رہا ہوگئے۔

’’سنی آن لائن‘‘ کی رپورٹ کے مطابق دارالعلوم زاہدان کے ممتاز استاد مولوی حبیب اللہ مرجانی نے 248دن وزارت انٹیلیجنس اور مرکزی قیدخانہ زاہدان میں گزارنے کے بعد سوموار کے دوپہر کو رہا ہوکر گھر پہنچ گئے۔

جنرل اور انقلابی کورٹس نے مولوی مرجانی کو ایک برس معلق قید کی سزا سنائی تھی۔

دارالعلوم زاہدان میں واقع یونیورسٹی طلباء کے دفتر کے صدر مولوی حبیب اللہ مرجانی کو یکم مئی 2011ء میں انٹیلیجنس اہلکاروں نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ فجر کی نماز کیلیے گھر سے مسجد کی طرف جارہے تھے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں