جامع مسجدمکی زاہدان میں خطاب کرتے ہوئے ممتاز سنی عالم دین مولانا عبدالحمید نے ایران میں جاری معاشی بحران اور کرنسی کی قدر میں خوفناک کمی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: معاشی بحران وبا کی شکل اختیار کرچکاہے۔ متعلقہ حکام ملک کی معیشت کو مزید تباہی سے بچانے کی تدبیر کریں۔
مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے اہل سنت والجماعت ایران کی بعض سرکردہ شخصیات نے ایرانی رہبر، آیت اللہ خامنہ ای، کے نام کھلا خط شائع کرتے ہوئے ایرانی آئین کے بعض آرٹیکلز کی روشنی میں اہل سنت کی محرومیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
سنندج(سنی آن لائن+موکریان) ایرانی صوبہ کردستان سے تعلق رکھنے والے اہل سنت والجماعت کے سترہ سینئر اساتذہ تدریس کے حق سے محروم ہوگئے جن کی اکثریت گورنمنٹ ہائی سکولز میں خدمات سرانجام دیتی تھی۔
زاہدان(سنی آن لائن) ہزاروں سنی نمازیوں نے نمازجمعہ کے بعد امریکا میں بنائی گئی اسلام مخالف گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سرورِ کونین صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی محبت و وفاداری کا اظہار کیا۔
ایرانی اہل سنت کے سب سے عظیم دینی درسگاہ ’’دارالعلوم زاہدان‘‘ میں نیا تعلیمی سال (1433-34ھ۔ق) افتتاح صحیح بخاری شریف سے آغاز ہوگیا۔
ایران-سنندج(سنی آن لائن+اسلام کرد) ایران کے صوبہ کردستان کے ممتاز سنی عالم دین کاک ’ہاشم حسین پناہ‘ کو اتوار دوستمبر میں انٹیلیجنس اہلکاروں نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ممتاز سنی عالم دین شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید دامت برکاتہم نے ’’مجلس تقریب برائے مسلم مسالک‘‘ کے نئے سیکرٹری جنرل، شیعہ عالم دین آیت اللہ محسن اراکی، کے نام ایک کھلا خط بھیجتے ہوئے ان کی تقرری پر مبارکباد دینے کے علاوہ انہیں بعض اہم مسائل کی یاددہانی کرائی ہے۔
ایران-زاہدان (سنی آن لائن)خطیب اہل سنت زاہدان نے تہران میں منعقد ہونے والی غیروابستہ ممالک کی تحریک کی سولہویں کانفرنس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اقوام متحدہ اور ’سکیورٹی کونسل‘ کے سٹرکچر میں اصلاح و تبدیلی لانی چاہیے؛ ’ویٹو‘ جابرانہ اور انصاف کے خلاف ہے جو چند ممالک کی اجارہ داری میں ہے، اس […]
ایران-تہران (سنی آن لائن) ایرانی دارالحکومت تہران میں آباد سنی برادری کو ایرانی سکیورٹی حکام نے تیسری مرتبہ پھر نماز عید قائم کرنے سے منع کیا ہے۔
ایران-زاہدان(سنی آن لائن) ممتاز سنی رہنما شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایرانی حکام پر زور دیتے ہوئے کہا: مشرق وسطی کے حالیہ واقعات کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی داخلہ و خارجہ پالیسیوں پر نظر ثانی کریں۔ پالیسی ہمیشہ اپ ٹوڈیٹ ہونی چاہیے جو آس پاس کی تبدیلیوں کے ساتھ مناسب تغیر کرے۔