زاہدان(سنی آن لائن) ایرانی اہل سنت کی آفیشل ویب پورٹل، سنی آن لائن، اور حضرت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمیداسماعیلزہی کے دفتر کی ویب سائٹ پر شدید سائبراٹیک کے بعد ایک نامعلوم گروپ نے منافقت و عوام فریبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطیب اہل سنت مولانا عبدالحمید کی عین ویب سائٹ کا ڈیزائن بناکر اس کی […]
خاش/سراوان(سنی آن لائن)گزشتہ دنوں خاش میں رونما ہونے والے حکومتی گستاخانہ جلسے پر ایرانی صوبہ بلوچستان کے مختلف شہروں کے علماء، عمائدین، اساتذہ، نوجوانوں اور شخصیات نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پرزور الفاظ میں شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید اور جامع مسجد مکی و دارالعلوم زاہدان کیخلاف شرانگیز مہم کی مذمت کی ہے۔
زاہدان(سنی آن لائن) دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کرام اور حضرت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے خاش میں منعقد حکومتی جلسہ میں ہونے والے واقعات پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں اس کی مذمت کی۔
خاش(سنی آن لائن) ایرانی بلوچستان کے شہر خاش میں منعقد حکومتی جلسہ شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید اور ممتاز سنی دینی اداروں پر گستاخی اور بعض فرقہ وارانہ بیانات کی وجہ سے نامکمل رہ گیا۔ ’’بصیرت وشفافیت‘‘ کے عنوان سے قائم جلسہ سنیچر28 جنوری کو منعقدہوا تھا۔
خواف(سنی آن لائن) ایران کے مشرق میں واقع ممتاز دینی ادارہ ’جامعہ احناف خواف‘ کے مہتمم اور اساتذہ نے حکومتی شورائے منصوبہ بندی کی جانب سے تقسیم شدہ کریڈٹ کارڈز ودیگراحکامات کو مسترد کیاہے۔
زاہدان(سنی آن لائن)ممتاز عالم دین حضرت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید اسماعیلزہی کے دفتر کی جانب سے ان کی آفیشل ویب سائٹ کا اجرا زاہدان میں ہوگیا۔
سرباز(سنی آن لائن) ایران کے سنی اکثریت صوبہ سیستان وبلوچستان کے ضلع سرباز میں سنی خطیب مولوی مصطفی جنگیزہی جمعہ بیس جنوری 2012ء میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں شہید ہوئے۔
مشہد(سنی آن لائن) مشرقی ایران کے خطہ ’خراسان‘ سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے حکومتی ’’شورائے منصوبہ بندی برائے مدارس اہل سنت‘‘ کے آرڈرز کی صریح مخالفت کرتے ہوئے سنی مدارس کے استقلال پر زور دیاہے۔
زاہدان/چابہار (سنی آن لائن) ایرانی بلوچستان کے ممتاز عالم دین، جامعۃ الحرمین الشریفین کے مہتمم، مولاناعبدالرحمن چابہاری نے حکومتی شورائے منصوبہ بندی برائے مدارس اہل سنت کی کھلے الفاظ میں مخالفت کرتے ہوئے ’’شورائے مدارس اہل سنت سیستان وبلوچستان‘‘ کے تمام فیصلوں سے اپنے اتفاق کا اعلان کیاہے۔
زاہدان(سنی آن لائن) دارالعلوم زاہدان کے استاد مولوی حبیب اللہ مرجانی آٹھ ماہ سے زائد عرصہ حکومتی قید میں رہنے کے بعد کل بروز پیر 9 جنوری2012ء کو رہا ہوگئے۔