سنی سٹیوڈنٹس کی علمائے کرام سے ملاقات

سنی سٹیوڈنٹس کی علمائے کرام سے ملاقات

زاہدان(سنی آن لائن) ایران کی مختلف یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے سنی طلباء و طالبات چھبیس اپریل کو سالانہ میٹنگ میں شرکت کیلیے دارالعلوم زاہدان کے احاطے میں اکٹھے ہوگئے۔
’سنی آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق سنی سٹیوڈنٹس اپنے علمائے کرام اور دانشوروں سے ملاقات اور قریب سے گفتگو کیلیے دارالعلوم زاہدان پہنچ چکے ہیں۔ ان کی محفل کا باقاعدہ آغاز جمعرات 26 اپریل 2012ء کی صبح میں ہوا۔
مذکورہ میٹنگ کا عنوان ’’اسلامی بیداری و انصاف طلبی کا طلوع، آمریت و خودپرستی کا زوال‘‘ رکھا گیا تھا جو شب جمعہ تک جاری رہی۔ اختتامی پروگرام میں حضرت شیخ السلام مولانا عبدالحمید نے حاضرین سے خطاب کیا۔
یاد رہے ہر تعلیمی سال کے آخر میں ایرانی یونیورسٹیز کے سنی طلباء، دانشور و مفکرین حضرات اور علمائے کرام دارالعلوم زاہدان میں ملاقات و گفتگو کیلیے اکٹھے ہوجاتے ہیں۔ الحمدللہ اب تک اس میٹنگ کو طلباء و اساتذہ کی جانب سے بہت پذیرائی ملی ہے اور اکیڈمیک شخصیات انتہائی گرمجوشی سے دارالعلوم زاہدان آ پہنچتی ہیں۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں