تہران بک فیئرمیں دو سنی پبلشرز پرپابندی

تہران بک فیئرمیں دو سنی پبلشرز پرپابندی

تہران(سنی آن لائن) پچیسویں عالمی بک فیئر کے ذمہ داروں نے ایرانی اہل سنت کے دو ممتاز پبلشرز، ’صدیقی‘ اور ’فاروق اعظم‘ پبلکیشنز، کو اپنی پروڈکٹس کی نمائش سے روک دی ہے۔ مذکورہ بک فیئر کا آغاز29اپریل کو ہوا تھا جو دس دنوں تک جاری رہے گا۔

’’سنی آن لائن‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’صدیقی‘ اور ’فاروق اعظم‘ پبلشرز ایران کے دو ممتاز اور سرگرم ناشر ہیں جو ایرانی اہل سنت کیلیے کتابیں شائع کرواتے ہیں۔ ان کی کتابوں کی نمائش پر اس حال میں پابندی لگادی گئی ہے کہ مذکورہ ناشروں نے مقررہ وقت پر رجسٹڑیشن کروایا تھا۔

صدیقی و فاروق اعظم پبلشرز کی اکثر کتابیں سنی دینی مدارس کے نصاب میں داخل ہیں، اس لیے طلبہ کو کتب کے حصول کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

یاد رہے صوبائی بک فیئرز میں بھی سنی پبلشرز کو سخت پابندیوں کا سامنا ہوتاہے اور بعض ناشروں کے علاوہ عام طور پرسنی پبلشرز کو کتابون کی نمائش کی اجازت نہیں دی جاتی ہے جو سنی برادری کی ثقافتی سرگرمیوں کو محدود کرنے کی کو شش ہے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں