افغانستان٫ طالبان نے تین امریکی فوجیوں سمیت11جاسوس ماردیئے

افغانستان٫ طالبان نے تین امریکی فوجیوں سمیت11جاسوس ماردیئے
afghan-bomb-blast-reutکابل(ايجنسياں) افغانستان میں تشدد کے واقعات میں مزید تین امریکی فوجی ہلاک ہو گئے، صوبہ ارزگان میں طالبان نے جاسوسی کے الزام میں 11 افراد کو ہلاک کر دیا جبکہ افغان دارالحکومت کابل میں زور دار دھماکہ کی آواز سنی گئی۔

افغان میڈیا کےمطابق نیٹو فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز تشدد کے مختلف واقعات میں تین امریکی فوجی ہلاک ہو گئے تاہم بیان میں اس حوالہ سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ افغانستان میں رواں ماہ کے دوران تشدد کے واقعات میں مجموعی طور پر 83 اتحادی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
ادھر افغان حکام نے صوبہ ارزگان میں 11 نعشیں برآمد کی ہیں جن میں سے چھ نعشیں سربریدہ تھیں۔ صوبہ ارزگان کے پولیس سربراہ محمد خان نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ نعشیں ارزگان کے علاقہ باغ چار کے ایک گائوں کے کھیت سے برآمد ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان افراد کو طالبان نے جاسوسی کے شبہ میں قتل کیا ہے اور ان میں سے بعض حکومت کیلئے کام کر رہے تھے۔
افغان حکام نے صوبہ قندھار میں طالبان کے ایک مقامی کمانڈر فیض اﷲ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغان حکام کے مطابق کمانڈر فیض اﷲ اتحادی اور افغان افواج پر کئی حملوں میں ملوث تھا۔ طالبان کی جانب سے ابھی تک اس حوالہ سے کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔
دریں اثناء ہفتہ کی صبح افغان دارالحکومت کابل میں میں زور دار دھماکہ کی آواز سنی گئی۔ افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان زمرے بشری نے بتایا کہ دھماکہ کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ یہ دھماکہ افغانستان میں نئے امریکی فوجی کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کی آمد کے موقع پر ہوا ہے۔ دھماکہ سے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں