سیستان بلوچستان: دینی مدارس کے سالانہ امتحانات کاآغاز

سیستان بلوچستان: دینی مدارس کے سالانہ امتحانات کاآغاز
shoraزاہدان(سنی آن لائن) ایران کے جنوب مشرقی صوبہ سیستان بلوچستان کے اہل سنت والجماعت کے دینی مدارس کے سالانہ امتحانات کاآغاز آج 26جون 2010ء میں ہوا جو چار جولائی بروز اتوار بمطابق بائیس رجب1431ہ۔ق تک جاری رہیں گے۔

1431ہ۔ق کے سالانہ امتحانات میں صوبے کے “اتحاد مدارس اہل سنت” بورڈ کے تحت چارہزار کے قریب طلباء شرکت کریں گے۔ پچاس دینی مدارس سے تعلق رکھنے والے طلباء تیس امتحانی مقامات میں پرچہ حل کرنے اور شرکت کیلیے آئیں گے۔
یادرہے سیستان بلوچستان کے دینی مدارس کے سالانہ امتحانات ہر سال رجب کے مہینے میں منعقد ہوتے ہیں۔ “اتحاد مدارس اہل سنت بورڈ” کے بیان کے مطابق امتحانات سے قبل باہمی مشاورت سے امتحانی مقامات کاتعین کرکے امتحانات کی نگرانی کیلیے بورڈ سے منسلک مدارس کے بعض سینئراساتذہ کو چن لیاجاتاہے۔ امتحانات ختم ہونے کے بعد تمام جوابی پرچے بورڈ کے مرکزی دفتر منتقل کیے جاتے ہیں جو دارالعلوم زاہدان کے احاطے میں واقع ہے۔ حل شدہ پرچوں کی تصحیح وچیکنگ کیلیے اتحاد مدارس بورڈ سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کرام دارالعلوم زاہدان پہنچ جائیں گے۔
اس سال تصحیح کا کام ان شاء اللہ یکم شعبان سے شروع ہوکر دس شعبان تک جاری رہے گا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں