مقبوضہ کشمیر : جھڑپ میں بھارتی کرنل ہلاک‘ قتل عام کیخلاف ہڑتال‘ مظاہرے جاری‘ بیسیوں زخمی

مقبوضہ کشمیر : جھڑپ میں بھارتی کرنل ہلاک‘ قتل عام کیخلاف ہڑتال‘ مظاہرے جاری‘ بیسیوں زخمی
kashmirسری نگر (اے این این) مقبوضہ کشمیرمیں مجاہدین کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی فوج کاکرنل نیراج سود ہلاک ہوگیا،ایک اہلکار نے خود کشی کرلی ، فوجی اہلکاروں کے ہاتھوں دو کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے واقعہ کیخلاف مقبوضہ وادی میں مظاہر وں اور ہڑتال کا سلسلہ بدستورجاری ،لاٹھی چارج کے نتیجے میں درجنوں مظاہرین زخمی ۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے شمال میں واقع وادی لولاب میں مجاہدین نے جھڑپ میں قابض فوج کے کرنل نیراج سود کوہلا ک کردیا۔ آ خری اطلاعات کے مطابق اس علاقے میں جھڑپ جاری تھی جبکہ قابض فوج کی اضافی نفری بھی طلب کرلی گئی تھی ۔ ترال میں قابض فوج کی 42ویں آر آر بٹالین کے کیمپ میں تعےنات سپاہی تھنگ منلن نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کراپنی زندگی کاخاتمہ کردیا ۔
ادھر قابض فوج کے ہاتھوں دو کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے خلاف حریت کانفرنس کی کال پر احتجاجی مظاہروں اورہڑتال کاسلسلہ گزشتہ روزبھی جاری رہا اس دوران بیشترعلاقوں میں دکانیں ، تجارتی و کاروباری ادارے ، بینکس، اورسکول بند رہے اور ٹرانسپورٹ معطل رہی ۔
پائین شہر میں تیسرے روز بھی غیر اعلانیہ کرفیو نافذرہاجس کے باعث لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکررہ گئے ۔گوجوارہ ،مائسمہ ،نواب بازار ، قمرواری، گاندربل ،کپوارہ،کولگام ،ورمل اور اسلام آباد م میں فوج اور پولیس کے اہلکاروں نے احتجاجی مظاہرین پر وحشیانہ لاٹھی چارج کیاجس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے ۔گھر گھر تلاشی کی کاررائیوں کے دوران کئی افراد کو حراست میں بھی لے لیا اور گھروں کے اندر توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ کے پی آئی کے مطابق ایک مجاہد شہید ہو گیا‘ تین اہلکاروں سمیت 11افراد زخمی ہو گئے۔ بھارتی فوج نے جامع مسجد سوپر کے امام و خطیب غلام نبی قاسمی کے دو گھروں سمیت تین مکان نذر آتش کر دیئے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں