سرگودھا:گرفتار 5امریکیوں کو دس،دس سال قید کی سزا

سرگودھا:گرفتار 5امریکیوں کو دس،دس سال قید کی سزا
sargodha_jailسرگودھا(ايجنسياں) امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے 5امریکی باشندوں کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردی سے روابط رکھنے پر دس دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔  واضح رہے کہ ان امریکیوں کو 9دسمبر2009کو محکمہ ایری گیشن کے کوارٹر سے گرفتار کیا گی تھا۔

ان افراد پر کا لعدم تنظیموں سے روابط کے ثبوت اور 19گواہان عدالت کے سامنے پیش کئے گئے تھے جس پر خصوصی عدالت نے انہیں دس دس سال قید کی سزا سنا دی۔سزا سنائے جانے کے موقع پر میڈیا کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ امریکی سفارت خانے کے اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔
جن افراد کو سزا سنائی گئی ان میں عمان، حسن یامیر، رامی زم زم، احمد اور عبد اللہ شامل ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں