بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل
kashmirسرینگر (اے ایف پی) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مڑھل فرضی جھڑپ اور کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوںپر تشویش ظاہر کرتے ہوئے بھارت اور حکومت جموں کشمیر پر زور دیا ہے کہ وہ زیر حراست ہلاکتوںکے حوالے سے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اور حراستی گمشدگیوںسے متعلق ورکنگ گروپ کو مستقبل قریب میں کشمیر جانے کی اجازت دے اور آرمڈ فورسزسپیشل پاورس ایکٹ کو مزید تاخیر کئے بغیر واپس لے۔

بھارتی فورسز کے ہاتھوں حقوق کی پامالیاں برداشت سے باہر ہیں ۔ حراست کے دوران ہلاک کئے گئے شہریوں کے رشتہ داروں کو بین الاقوامی سطح کامعاوضہ فراہم کیا جائے۔
ایمنسٹی انٹر نیشنل نے ایک رپورٹ میں بھارت پر یہ واضح کیا ہے کہ اس کی فورسز کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہورہی ہیں۔
وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے حالیہ دورے کا ذکر کرتے ہوئے ایمنسٹی انٹر نیشنل نے واضح طور پر کہا ہے”اگر وزیر اعظم انسانی حقوق کی پامالیوں کے متعلق زیرو ٹالرنس کے وعدے پر کاربند ہیں تو انہیں مڑھل فرضی جھڑپ میں ملوث سبھی اہلکاروں و افسران کے خلاف بین الاقومی سطح کی شفاف چھان بین عمل میں لاکر ملوث ملزموں کےخلاف کارروائی عمل میں لانی چاہئے“۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں