ملائشیائی تنظیم کا غزہ میں ایک لاکھ ڈالر کا امدادی سامان تقسیم

ملائشیائی تنظیم کا غزہ میں ایک لاکھ ڈالر کا امدادی سامان تقسیم
mala-palغزہ(مرکز اطلاعات فلسطین) ملائشیا میں قائم انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک رفاہی تنظیم” ملائشیا. فلسطین امان” نے غزہ میں ایک لاکھ  ڈالر مالیت کا امدادی سامان تقسیم کیا ہے. آج تقسیم کیے گئے امدادی سامان میں شیرخوار بچوں کے لیے دودھ، ادویہ اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں.

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ملائشیائی تنظیم کے چیئرمین پروفیسرعبداللہ کی سربرہی میں تنظیم کا ایک وفد امدادی سامان لے کرغزہ آنا چاہتا تھا تاہم مصر کی جانب سے امدادی سامان غزہ لےجانے کی اجازت نہ ملنےکے بعد غزہ کے اندرہی سے امدادی سامان خرید کرمستحق افراد میں تقسیم کیا گیا.
دوسری جانب ملائشیائی تنظیم کے چیئرمین پروفیسرعبداللہ الزیک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ باہر سے امدادی اشیاء لے کرغزہ آنا چاہتے تھے تاہم انہیں مصر کی جانب سےایسا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے بعد انہیں مقامی سطح پرامدادی سامان خریدنا پڑا.
دریں اثناء غزہ میں”ملائشیا. فلسطین  امان” کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انجینئر عمرصیام نے کہا کہ ان کی جانب سے غزہ میں امدادی سامان کی تقسیم کا مقصد چار سال سے اسرائیل کی معاشی ناکہ بندی کا شکار غزہ کے شہریوں کی مشکلات میں کمی کرنا ہے. ان کی تنظیم محصورین غزہ کی مشکلات کو کم کرنے کے مزید امدادی مہمات بھی چلائے گی.
ملائشیا کی تنظیم نے غزہ کی پٹی میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے اور بچوں میں ناکہ بندی ک باعث پیدا ہونے والے نفسیاتی اثرات دور کرنےکے لیے سات مقامات  موسم گرما کے کیمپ لگائے گئے ہیں.
یہ کیمپ لاھیا، وسطی غزہ، غزہ شہر، خان یونس اور رفح کے مقامات پر لگائے گئے ہیں. ان کیمپوں میں ملائشیا کے طبی ماہرین بچوں میں معاشی  محاصرے سے پیدا ہونے والے منفی اثرات کے ازالے کے ساتھ ساتھ بچوں کے دیگر امراض کے علاج سے متعلق مقامی طبی عملے کو خصوصی تربیت بھی فراہم کریں گے. اس کے علاوہ ان کیمپوں میں بچوں کو تفریح کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے تا کہ ان کا غم کم کیا جا سکے.

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں