جون میں ریکارڈ 32امریکی فوجیوں کی خودکشی

جون میں ریکارڈ 32امریکی فوجیوں کی خودکشی
amrican3واشنگٹن (ايجنسياں)امریکی فوج میں خودکشیوں کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور پچھلے مہینے سب سے زیادہ32 فوجیوں نے خودکشی کی ۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی فوجیوں میں جنوری2009 میں خودکشی کرنے کے رجحان میں اضافہ ہونا شروع ہوا جو جون2010 میں اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے ۔
گذشتہ ماہ بتیس فوجیوں نے اپنے ہاتھوں اپنی زندگیاں ختم کرلیں ۔ یہ تعداد تقریباً اتنی ہی ہے جتنے فوجی گذشتہ ماہ میدان جنگ میں مارے گئے ۔ امریکی فوج کی خودکشیوں کی روک تھام سے متعلق ٹاسک فورس کے ڈائریکٹر کرنل کرس فل برک کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ عراق اور افغانستان کی جنگوں کے سبب فوج پر مسلسل پڑنے والا دباؤ ہے ۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں