حبیب جالب کے قتل کے خلاف بلوچستان میں جزوی ہڑتال

حبیب جالب کے قتل کے خلاف بلوچستان میں جزوی ہڑتال
habib_jalibکوئٹہ (خبررساں ادارے)قوم پرست سیاسی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری حبیب جالب کے قتل کے خلاف جمعرات کو صوبائی دارالحکومت میں جزوی ہڑتال ہے جب کہ کوئٹہ کو ملک کے دیگر علاقوں سے ملانے والی شاہراہوں کو مظاہرین نے بند کر رکھا ہے۔

صوبے کے بعض دیگر اضلاع میں بھی ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے سرحدی شہر چمن کے راستے افغانستان میں موجود غیر ملکی افواج کے لیے سامان رسد کی فراہمی بھی معطل ہے۔
سابق سینیٹر اور بلوچ قوم پرست رہنما حبیب جالب کو بدھ کی صبح موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا تھا جس کے بعد احتجاجی مظاہروں کاسلسلہ شروع ہو گیا۔ مقامی انتظامیہ نے بلوچستان یونیورسٹی اور کوئٹہ شہرکے تمام تعلیمی اداروں کو تین روز کے لیے بند رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
انسانی حقوق کی علمبردار معروف تنظیم ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان نے حبیب جالب کے قتل پر دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اسے قومی یکجہتی کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں