کرم ایجنسی حملہ،جاں بحق مسافروں کی تعداد16ہو گئی،4شدید زخمی

کرم ایجنسی حملہ،جاں بحق مسافروں کی تعداد16ہو گئی،4شدید زخمی
kuraam-agencyپشاور(ايجنسياں) کرم ایجنسی کے علاقے چار خیل میں مسافر گاڑیوں پر شدت پسندوں کے حملے میں جاں بحق مسافروں کی تعداد 16 ہوگئی ۔

ذرائع کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ کی زیر نگرانی مسافر گاڑیوں کاقافلہ پارہ چنار سے پشاور جا رہا تھا کہ اس دوران لوئر کرم کے علاقے چار خیل میں شدت پسندوں نے قافلے پرخود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس سے دو گاڑیوں میں سوار پانچ مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو ٹل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 11مسافر جاں بحق ہو گئے جب کہ چار زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔جاں بحق اور زخمی مسافروں کا تعلق پارہچنار سے ہے ۔
ایم این اے ساجد حسین طوری نے واقعے کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شاہ راہوں کو محفوظ بنانے کے لیے مؤثراقدامات کیے جائیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں