زاہدان: دو خودکش حملے ،30افرادجاں بحق

زاہدان: دو خودکش حملے ،30افرادجاں بحق
enfejar-zahedanزاہدان(پاک میڈیا اپ ڈیٹس ڈاٹ کام)امام حسین کے یوم ولادت پرجشن کے دوران ایران کے شہرزاہدان میں دو خودکش حملے کیے گئے ہیں جس سے 30افرادجاں بحق اورسوسے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔

سرکاری طورپر20افراد مرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔کالعدم تنظیم جنداللہ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔پیغمبراسلام کے نواسے حضرت امام حسین کے یوم ولادت کے موقع پرجشن میں سیکڑوں افراد مسجد میں موجودتھے اورجاں بحق افراد میں انقلابی گارڈز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔
ایک اہلکار نے بتایاکہ جامع مسجدمیں خاتون کالباس پہنے خودکش حملہ آورنے داخل ہونے کی کوشش کی تواسے روکاگیاجس پراس نے دھماکاکردیا۔اورلوگ امدادکے لیے دوڑے تواس دوران دوسراخودکش حملہ ہوا۔ اور اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30 سے زائد ہے جب کہ سرکاری طور پر صرف 20 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں