غزہ پر اسرائیلی حملے میں دو افراد شہید، سات زخمی

غزہ پر اسرائیلی حملے میں دو افراد شہید، سات زخمی
palestinian-shahidغزہ(مرکز اطلاعات فلسطین) غزہ کے شمالی شہر بیت حانون پر اسرائیلی فوج فضائی کے حملے اور توپ خانے کی بمباری سے دو فلسطینی شہید اور کم از کم 07 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں چار بچے بھی شامل ہیں جن میں سے تین زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

فلسطینی وزارت صحت میں شعبہ حادثات اور ایمبولینس کے ڈائریکٹر معاویہ حسنین نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو بتایا کہ شہید ہونے والے فلسطینی کا نام محمد صابر کفارنہ ہے یہ ایک ٹین ایجر لڑکا تھا، جبکہ ایک دوسرا شخص جس کا نام شنبازی بتایا جاتا ہے ،اسرائیلی بمباری کی زد میں آ کر جام شہادت نوش کر گئے.۔
سات زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی طیاروں کی جانب سے کم از کم ایک میزائل داغا گیا اور اسرائیلی ٹینکوں کی بمباری نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی۔
حسنین نے واضح کیا کہ زخمیوں کو بیت حانون کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ طبی عملہ علاقے میں بمباری سے مزید زخمی ہونے والوں کی تلاش کر رہا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں عورتیں اور بچے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بمباری کا ہدف بیت حانون کے مشرقی علاقے کے باشندے تھے۔ادھرعسکری تنظیم جہاد اسلامی نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی فوج کی جارحیت سے شہید ہونے والے ایک شخص کا تعلق جہاد اسلامی سے تھا.

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں