غزہ(مرکز اطلاعات فلسطین) غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت. حماس. کی حکومت کے وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے لیبیائی لیڈر معمرقذافی کو غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے بعد پیدا صورت حال سے آگاہی کے لیے شہر کے دورے کی دعوت دی ہے.
اسلام آباد(العربیہ) پاکستان اور افغانستان نے دو طرفہ تجارت کے معاہد ے، افغان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ (اے پی ٹی ٹی)، سے متعلق تمام بڑے اختلافی امور طے کر لیے ہیں اور اس بارے میں دونوں ملکوں کے وفود نے اتوار کو ایک دستاویز پر دستخط کر دیے ہیں۔
بغداد (اے پی پی،اے ایف پی)عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب میں القاعدہ مخالف ملیشیا کی خصوصی فورس کے اہلکاروں پر خودکش کار بم حملے میں 45اہلکار ہلاک اور 41 زخمی ہوگئے ہیں،بعض شدید زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،ہلاک شدگان کا تعلق امریکا کی طرف سے قائم کی گئی فوج کی خصوصی […]
مغربی بنگال(بی بی سی) ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال کے ویربھوم ضلع میں دو ٹرینوں کے ٹکراجانے سے کم از کم پچاس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ(مرکز اطلاعات فلسطین) ملائشیا میں قائم انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک رفاہی تنظیم” ملائشیا. فلسطین امان” نے غزہ میں ایک لاکھ ڈالر مالیت کا امدادی سامان تقسیم کیا ہے. آج تقسیم کیے گئے امدادی سامان میں شیرخوار بچوں کے لیے دودھ، ادویہ اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں.
واشنگٹن (ايجنسياں)امریکی فوج میں خودکشیوں کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور پچھلے مہینے سب سے زیادہ32 فوجیوں نے خودکشی کی ۔
کابل(رپورٹ) نیٹو افواج نہ تو افغان عوام کے دل و دماغ جیت پائی اور نہ ہی طالبان کیخلاف جنگ جیت رہی ہے۔ بین الاقوامی تھنک ٹینک انٹرنیشنل کونسل آن سکیورٹی اینڈ ڈویلپمنٹ کے مطابق طالبان کے گڑھ قندھار اور ہلمند میں کیے گئے سروے کے مطابق افغانوں کی اکثریت غیر ملکی فوج کے بارے میں […]
پشاور(ايجنسياں) کرم ایجنسی کے علاقے چار خیل میں مسافر گاڑیوں پر شدت پسندوں کے حملے میں جاں بحق مسافروں کی تعداد 16 ہوگئی ۔
کراچی(رپورٹ: بی بی سی) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنی ایک رپورٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ سوات میں پاکستان فوج 238 افراد کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہے۔
قندھار (جنگ نیوز) افغانستان میں ایساف فورس نے اعتراف کیاہے کہ طالبان دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں اور لڑائی میں اضافہ ہوگیاہے۔