فیصل شہزاد کی حکیم محسود کے ویڈیو منظر عام پر

فیصل شہزاد کی حکیم محسود کے ویڈیو منظر عام پر
shahzadنیویارک، پشاور (اے ایف پی / جنگ نیوز) ٹائم اسکوائر سازش کے الزام میں گرفتار فیصل شہزاد کی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر حکیم اللہ محسود کے ساتھ ایک نئی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں فیصل شہزاد کو محسود سے ہاتھ ملاتے اور امریکا پر حملے کرنے کا عزم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ جبکہ کالعدم تحریک طالبان سوات کے امیر مولانا فضل اللہ کی نئی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں اسے کلاشنکوف سے فائرنگ اور خودکش بمباروں سے خطاب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ٹی وی کی ویب سائٹ پر پوسٹڈ ویڈیو میں فیصل شہزاد نے حکیم اللہ محسود سے کہاہے کہ ہمیں ملا عمر کی سرپرستی میں آپ کے ساتھ ہونے پر فخر ہے اور ہم اس کی قیادت میں امریکا پر ضرور حملے کرینگے۔
دوسری جانب 40 منٹ کی ویڈیو میں فضل اللہ خود کش بمباروں سے خطاب کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ حکومت اور فوج ہمارے خلاف ہے اس لیے تمہیں ان لوگوں کو نشانہ بنانا چاہیے۔
ویڈیو میں فضل اللہ نے حکومتی دعوے کا مذاق اڑایا کہ سوات میں امن قائم ہوچکا ہے اس نے کہا کہ فوج معصوم لوگوں کا قتل عام کرکے سب سے بدترین دہشت گردی کی مرتکب ہوئی ہے۔ ویڈیو کے مطابق اس نے کہا کہ ہمیں شکست نہیں ہوئی یہ ہماری ایک چال ہے جو حکمت عملی کا حصہ ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں