مقبوضہ بیت المقدس(مرکز اطلاعات فلسطین) مسجد اقصیٰ کی بہبود اور تحفظ کے لیے سرگرم تنظیم”اقصیٰ فاٶنڈیشن وٹرسٹ” نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس نے مشترکہ طور پربدھ کے روز مقبوضہ فلسطین میں بڑے پیمانے پر جنگی مشقیں شروع کی ہیں.
كابل (ايجنسياں)برطانوی وزارت دفاع کے مطابق صوبہ ہلمند کے علاقے لشکر گڑھ میں جھڑپ کے دوران برطانوی فوجی اپنے زخمی ساتھی کو محفوظ مقام پر منتقل کرتے ہوئے فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی دونوں فوجیوں پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔
اسلام آباد(جنگ نیوز) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی سے متعلق امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے پاس اگر ثبوت ہیں تو دے کارروائی کریں گے۔
انقرہ/دمشق (ایجنسیاں) ترک وزیر خارجہ احمد داٶد اوغلو نے دمشق میں مقیم حماس کے سربراہ خالد مشعل سے ملاقات کی ہے جس میں حماس اور فتح کے درمیان اختلافات اور غزہ کی ناکہ بندی کے حوالے ختم کرانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
کراچی (جنگ نیوز) افغانستان کے مستقبل سے متعلق کابل میں ہونیوالی ڈونرز کانفرنس اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کیے بغیر اختتام پذیر ہوگئی۔
انقرہ (اے ایف پی)ترکی میں 2003 ءمیں حکومت کا تختہ الٹنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 4 سابق فوجی کمانڈروں سمیت 200 افراد پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔
کابل (ایجنسیاں) سخت سیکیورٹی انتظامات کے تحت افغان دارلحکومت کابل میں ہونے والی لینڈ مارک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر حامد کرزئی نے اعلان کیا ہے کہ افغان عوام سنہ 2014 تک ملک کے تمام 34 صوبوں میں سیکیورٹی کے انتظامات خود سنبھالنا چاہتے ہیں۔
موصل (ايجنسياں) عراق کےشہرموصل میں ایک خودکش حملےمیں برطانوی کمپنی کےچارکارکن ہلاک ہوگئےہيں۔
دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کی حکومت نے یونیورسٹیوں میں خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد کردی ہے۔
فیصل آباد ( جنگ نیوز / مانیٹرنگ سیل )فیصل آباد میں توہین رسالت کے مقدمے میں ملوث 2 ملزمان کو ضلع کچہری میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ فائرنگ سے پولیس انسپکٹر شدید زخمی ہو گیا۔