اسرائیلی فوج اور پولیس کی مسجد اقصیٰ پر حملے کے لیے مشترکہ تربیتی مشقیں

اسرائیلی فوج اور پولیس کی مسجد اقصیٰ پر حملے کے لیے مشترکہ تربیتی مشقیں
preparation-zionistsمقبوضہ بیت المقدس(مرکز اطلاعات فلسطین) مسجد اقصیٰ کی بہبود اور تحفظ کے لیے سرگرم تنظیم”اقصیٰ فاٶنڈیشن وٹرسٹ” نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس نے مشترکہ طور پربدھ کے روز مقبوضہ فلسطین میں بڑے پیمانے پر جنگی مشقیں شروع کی ہیں.

ان جنگی مشقوں میں مسجد اقصیٰ پر حملوں کے مختلف آزمائشی طریقے اختیار کیے گئےہیں.اقصیٰ فاٶنڈیشن کی جانب سے جاری ایک تازہ بیان کی مرکزاطلاعات فلسطین کوموصولہ کاپی کے مطابق تنظیم کے ایک وفدنے صہیونی فوجی مشقوں کی جگہ “احراش بن شیمن” کا دورہ کیا.
وفد کے بہ قول جنگی مشقوں صہیونی فوج کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ مشقوں میں پولیس اہلکار بھی شامل تھے.اقصیٰ فاٶنڈٰیشن کے وفد نے بتایا کہ صہیونی فوج نے مشقوں کے لیے مخصوص مقام پر مسجد اقصیٰ کا ایک ماڈل ، مسجد القبلی اور قبة الصخرہ کے نمونے بھی تیار کر رکھے تھے. جبکہ اس کے ساتھ ہی ہیکل سلیمانی کا ایک نمائشئ ڈھانچہ بھی کھڑا کیا گیا تھا. ان کے ارد گرد اسرائیلی فوج اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی.
اقصیٰ فاٶنڈیشن کی ٹیم نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج اور پولیس نے تریبتی مشقوں کے دوران ساری توجہ مسجد اقصیٰ [پر ممکنہ حملے کے طریقہ اور حملے کی صورت میں فلسطینیوں سے اپنے دفاع پر مرکوز کر رکھی ہے.
مشقوں میں مسجد اقصیٰ کو ایک ہی وقت میں مختلف سمتوں سے بموں کا نشانہ بنانے کے تجربات کیے جا رہے ہیں. مشقوں میں اسرائیلی فوج فلسطینیوں سے فرضی جھڑپوں میں مصروف ہے اور مسجد اقصیٰ کی طرف بڑھنے والے فلسطینی نوجوانوں اور عام شہریوں کو قتل اور گرفتار کر رہی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگی مشقوں کا مقصد رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ فلسطینیوں اور صہیونی فوج کےدرمیان بیت المقدس میں جھڑپوں میں اضافے کے تناظر میں تیاری کرنا ہے.
دریں اثناء مقبوضہ فلسطین کے1948ء کے علاقوں میں قائم فلسطینیوں کی نمائندہ جماعت تحریک اسلامی نے اسرائیلی فوجی مشقوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد مسجد اقصیٰ کو شہید کر کے اس کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی راہ ہموار کرنا ہے.
مسلسل فوجی مشقوں کے ذریعے اسرائیل قبلہ اول کی جگہ ہیکل سلیمانی کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی کوشش کر رہا ہے. تنظیم نے خبردار کیا کہ مسجد اقصیٰ کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو اسرائیل کی حکومت اس کی ذمہ دار ہوگی. تنظیم نے بیت المقدس کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مسجد اقصیٰ میں اپنی زیادہ سے زیادہ حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ صہیونی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے.

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں