لاکھوں مسلمان آج منیٰ پہنچ کر مناسک حج کی ادائیگی شروع کریں گے

لاکھوں مسلمان آج منیٰ پہنچ کر مناسک حج کی ادائیگی شروع کریں گے
hajj-safaمکہ مکرمہ(جنگ نیوز) لاکھوں مسلمان آج منیٰ پہنچ کر مناسک حج کی ادائیگی شروع کریں گے۔ سعودی حکومت نے اس سلسلے میں زبردست انتظامات کرتے ہوئے منیٰ میں ایک لاکھ سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے ہیں۔

سعودی حکومت نے حج کے پانچ دنوں8سے 12ذوالحجہ تک منٰی میں خیموں کے شہرکو متعدد سیکیورٹی سیکٹرز میں تقسیم کرکے ایک لاکھ سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے ہیں-تاکہ حاجیوں کی سیکیورٹی اورامن و امان کو برقرار رکھنے کے علاوہ ٹریفک کو رواں دواں رکھا جا سکے،سعودی ہلال احمر نے حجاج اکرام کے لئے ائیرایمبولینس سروس بھی شروع کی ہے جس کے لئے 5 ہیلے کاپٹرز استعمال کئے جا رہے ہیں.
تین ارب ریال کی لاگت سے بنائی گئی40ہزار خیموں پر مشتمل منٰی کی خیمہ بستی میں ٹفلون سے تیار کردہ تمام خیمے فائر پروف ہیں جو 700درجے سنٹی گریڈ تک گرمی برداشت کر سکتے ہیں ،جبکہ حاجیوں کو آگ جلانے اور کھانے وغیرہ پکانے کی اجازت نہیں ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں