سان جوز(ايجنسياں) چلی کی کان میں دوماہ سے پھنسے ہوئے کان کنوں کا ریسکیو کیپسول کے ذریعے نکالنے کا آپریشن کامیاب رہا اور تمام 33کان کنوں کو نکال لیا گیا ہے۔
کابل(اے ایف پی /رائٹرز)افغانستان میں طالبان کے حملوں اور بم دھماکوں میں 6نیٹوفوجی ہلاک ہوگئے جن میں سے 4فوجی ایک بم دھماکے میں مارے گئے۔
واشنگٹن(ايجنسياں) کیوبا میں قائم بدنام زمانہ جیل گوانتاناموبے کے قیدی احمد خلفان گیلانی کے مقدمہ کی عدالتی کارروائی شروع ہو گئی۔
کابل(ایجنسیاں) افغان دارالحکومت کابل کے مشرق میں ایک امریکی کمپنی کامال بردارطیارہ کرتباہ ہوگیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوارعملے کے تمام آٹھ ارکان ہلاک ہوگئے ہیں۔
سنندج(کردستان نیوز+سنی آن لائن) ایران کے صوبہ کردستان کے علماءومشائخ اور عوامی تقاضوں کے بعد ”شورائے فرہنگ عمومی کردستان“ (جنرل کلچر کونسل) نے آیت اللہ خامنہ ای کے فتوے کو قانون کا حصہ بنانے کی تجویز دی ہے۔ حال ہی میں سپریم لیڈر نے فتوی دیا تھا کہ امہات المومنین اور اہل سنت والجماعت کی […]
اسٹرسبورگ(ايكنا) قرآن كريم كے بعض صفحات كو آگ لگانے والے اسٹرسبورگ شہر كے فرانسيسی باشندہ كو نسل پرستی اور شدت پسندی كو ہوا دينے كی وجہ سے عدالت میں پيش كيا جا رہا ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس(ایجنسیاں) فلسطینیوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی اسرائیل کو”صہیونی ریاست” کے طور پر تسلیم کرنے کے بدلے میں یہودی بستیوں کی تعمیر منجمد کرنے کی پیش کش مسترد کر دی ہے۔
اسلام آباد (جنگ نیوز) اس دعوے کے ساتھ کہ اب امریکا اسلامی امارات افغانستان (طالبان تحریک کی طرف سے رکھا گیا افغانستان کا نام) سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہا ہے اور ہم ایک شکست خوردہ پارٹی سے مذاکرات کیوں کریں.
میرانشاہ + مہمند ایجنسی (ایجنسیاں) شمالی وزیرستان کی تحصیل شوا میں اتوار کی صبح امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے جبکہ مہمند ایجنسی میں 3پرائمری سکولوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا گیا۔
کابل(العربیہ) افغان صدرحامد کرزئی نے مذاکرات پر آمادہ جنگور گروپوں اور طالبان سے امن مذاکرات کے لیے سابق صدر پروفیسر برھان الدین ربانی کو سپریم امن کونسل کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔ سابق افغان صدر طالبان سمیت دیگر جنگجو گروپوں سے رابطے کریں گے اور بات چیت پر آمادہ اہم رہ نُماٶں کو افغان حکومت […]