اسلامی يونيورسٹی ہالينڈ “مكالمہ اديان” كے بين الاقوامی اجلاس كی ميزبانی كرے گی

اسلامی يونيورسٹی ہالينڈ “مكالمہ اديان” كے بين الاقوامی اجلاس كی ميزبانی كرے گی
interfaithامسٹرڈم(ايكنا) روٹرديم ہالينڈ میں واقع اسلامی يونيورسٹی آئندہ سال فروری میں منعقد ہونے والے “مكالمہ اديان” اجلاس كی ميزبانی كے فرائض انجام دے گی۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی يونيورسٹی يورپ كے سربراہ سفيان ثوری نے عالمی انجمن اسلام كے سيكرٹری جنرل عبد اللہ بن عبد المحسن التركی كے ساتھ مكہ مكرمہ میں ہونے ملاقات كے دوران اس خبر كا اعلان كرتے ہوئے كہا كہ اجلاس میں مختلف اديان و مذاہب كی اہم شخصيات شركت اور مكالمہ اديان كے بارے میں مخلتف موضوعات پر اظہار خيال كریں گی۔
اسلامی يونيورسٹی روٹرڈيم كے سربراہ سفيان ثوری نے يونيورسٹی كی فعاليت كے بارے میں بتايا كہ اس وقت يونيورسٹی میں ۱۴۰ طلباء زير تعليم ہیں۔
ملاقات كے دوران عبد اللہ التركی نے يونيورسٹی كے ساتھ ہرقسم كے تعاون كے عزم كا اظہار كيا اور كہا كہ عالمی انجمن اسلام ہر اس كام میں يونيورسٹی كے ساتھ تعاون كرے گی جو عالم اسلام اور امت مسلمہ كے كے مفاد میں ہوگا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں