كابل(بى بى سى) افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے افغانستان میں منشیات کی لیبارٹریز کے خلاف نیٹو اور روس کی مشترکہ کارروائی پر شدید تنقید کی ہے۔
واشنگٹن(ايجنسياں) یمن سے امریکہ جانے والی کارگو پروازوں سے دھماکہ خیز مواد کی برآمد، صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکہ پر دہشت گرد حملے کا خاطرخواہ خطرہ موجود تھا۔
غزہ(رائٹرز/اے ایف پی)مقبوضہ فلسطین کی معروف مسلح گروپ اسلامی جہادتحریک نے مسلح جدوجہد(جہاد) کو جاری رکھنے کا عزم دہراتے ہوے اسرائیل کے ساتھ امن مذکرات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دتہ خیل،میر علی(جنگ نيوز) شمالی وزیرستان کے دومختلف مقامات پرامریکی جاسوس طیاروں کے یکے بعد دیگر دومیزائل حملوں میں 3غیر ملکیوں سمیت8 افرادجاں بحق اورمتعددزخمی ہوگئے ،پہلے حملے میں رہائشی مکان اوردوسرے میں گاڑی کونشانہ بنایاگیا۔
لندن(ايجنسياں) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پچھلے چار ماہ کے دوران صوبہ بلوچستان میں 40سے زائد رہنماؤں اور سرگرم سیاسی کارکنوں کے خلاف تشدد اور ہلاکتوں کے معاملے کی تفتیش کرائے۔
جکارتا(خبررساں ادارے) انڈونیشیا کے مغربی جزائر پر دو روز قبل زلزلے کے باعث سونامی آنے سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد154 ہوگئی جبکہ400 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔
اسلام آباد(جنگ نیوز) پاکستان اور افغانستان کے وزرا تجارت جمعرات کو کابل میں پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ پرباقاعدہ دستخط کریں گے۔
مقبوضہ بیت المقدس(مرکز اطلاعات فلسطین) اسرائیلی قانون سازی کے امور کی ذمہ دار وزارتی کمیٹی نے مقبوضہ بیت المقدس کے متعلق ایک نئے قانون کی تصدیق کی ہے جس کے مطابق القدس کو یہودیانہ اسرائیل کی ’’قومی ترجیح‘‘ میں شامل ہو گیا ہے، شہر کو تعلیم، روزگار اور ہاؤسنگ جیسے شعبوں کے حوالے سے ’’ترقیاتی […]
صنعا(ایجنسیاں) یمنی حکومت القاعدہ کے خلاف جنگ میں ایک نیا تجربہ کر رہی ہے اور وہ قبائل کو اس جنگ میں جھونکنے اور القاعدہ کے جنگجوٶں کی تلاش کے لیے رقوم اور اسلحہ مہیا کر رہی ہے۔
لندن (خبررساں ادارے) سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلئیر کی سالی لورن بوتھ نے اسلام قبول کرلیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق تینتالیس سالہ لورن بوتھ نے اسلام قبول کرنے کے بعد گھر سے باہر حجاب پہننا شروع کردیا ہے۔ جبکہ پانچ وقت کی نماز بھی شروع کردی ہے۔