پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں گذشتہ روز فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں آٹھ افراد کی ہلاکت کے بعد سے علاقے میں حالات کشیدہ ہیں اور کاروبار زندگی مکمل طور پر بند ہے۔
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔
العربیہ‘‘ اور ’’الحدث‘‘ کے ذرائع نے جمعہ کے روز اطلاع دی ہے کہ “سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورس کے وفود مذاکرات شروع کرنے کے لیے جدہ روانہ ہوئے ہیں۔
سوڈان کا دارالحکومت خرطوم جنگ بندی کے باوجود بھی آج صبح فضائی حملوں، طیارہ شکن ہتھیاروں اور توپ خانوں کی زوردار آوازوں سے گونج اٹھا…
مصر کے مشہور قاری شیخ عبداللہ کامل امریکہ میں 37 سال کی عمر میں اچانک انتقال کر گئے۔
ایران اور سعودی عرب نے تعلقات بحال کرنے اور سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپوں میں آگ لگنے سے 2 ہزار سے زائد کیمپ جل کر خاکستر ہوگئے اور تقریباً 12 ہزار لوگ بے گھر ہو گئے۔
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت اسرائیل آئندہ 6 ماہ تک کسی بھی نئی بستی کی آبادکای کی منظوری نہیں دے گا۔
ترکیہ میں رواں ماہ آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد گھروں کی تعمیر نو پر کام شروع کر دیا جبکہ ترکیہ اور شام میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
اناطولیہ نیوز ایجنسی کے مطابق ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں المناک کہانیاں سامنے آئی ہیں۔ ایسا ہی ایک المناک واقعہ ترک خاتون ’’ اکداغ‘‘ کو بھی پیش آیا ہے۔