موسم گرما میں عمرے کی ادائیگی کیلئے نئے قواعد و ضوابط جاری

موسم گرما میں عمرے کی ادائیگی کیلئے نئے قواعد و ضوابط جاری

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے موسم گرما کے دوران عمرے کی ادائیگی کرنے والے زائرین کے لیے نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیے ہیں۔
وزارتِ حج و عمرہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر عازمین سے گزارش کی ہے کہ وہ راہداریوں، نماز کی جگہوں، گاڑیوں کے ہنگامی راستوں یا معذور لوگوں کے لیے بنائے گئے راستوں پر بیٹھنے یا سونے سے گریز کریں۔
وزارت نے موسم گرما کے دوران پُرسکون انداز میں عمرہ کرنے کے لیے کچھ تجاویز دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یاد رکھیں، موسم گرما میں گرمی شدید ہو سکتی ہے لیکن اس کے باوجود بھی آپ کا مناسب تیاری اور احتیاط کے ساتھ عمرہ کرنے کا تجربہ اچھا اور آرام دہ ہوسکتا ہے۔
وزارت کی جانب سے عازمین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ عبادت کے لیے معتدل درجہ حرارت کے اوقات کا انتخاب کریں، اپنے آرام کا خیال رکھیں، عمرہ کرتے وقت مناسب لباس پہنیں، مناسب مقدار میں پانی پئیں، عبادت کے دوران وقفہ لیں اور سائے میں رہیں۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں