غلافِ کعبہ کی تیاری مکمل؛رواں برس بھی یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا

غلافِ کعبہ کی تیاری مکمل؛رواں برس بھی یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا

گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی خانہ کعبہ کے غلاف کو یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق تبدیلیٔ غلاف کعبہ کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اس سال غلاف کعبہ کی تیاری میں 120 کلو سونا، 100 کلو چاندی اور 670 کلو ریشم استعمال کیا گیا ہے۔
سونا اور چاندی سے غلاف کعبہ پر قرآنی آیات دل کش انداز میں تحریر کی گئی ہیں۔ غلاف کعبہ کی سلائی میں نہایت تربیت یافتہ اور اعلیٰ مہارت کے حامل کاریگروں نے حصہ لیا۔
غلاف کعبہ عمومی طور پر 16 ٹکڑوں پر مشتمل ہوتا ہے جس کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ کے درمیان ہوتی ہے۔
غلاف کعبہ یعنی قسوہ کے لیے نہایت عمدہ، نفیس اور اعلیٰ معیار کا کپڑا استعمال کیا گیا ہے۔ جو اپنی جاذبیت اور پختگی کے باعث دیدہ زیب ہے۔
عمومی طور پر غلاف کعبہ ہر سال 9 ذی الحج کو تبدیل کیا جاتا تھا تاہم گزشتہ برس سے اس معمول میں تبدیلی لاتے ہوئے یکم محرم کو غلاف کعبہ تبدیل کیا گیا تھا اور اس سال بھی اس روایت کو برقرار رکھا گیا۔
تبدیلیٔ غلاف کعبہ کی تقریب کی سیکیورٹی کے انتظامات کو بھی آخری شکل دیدی گئی۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں